Loading
بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 84.37 کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی روپیہ جمعہ کو ابتدائی تجارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 5 پیسے گر کر 84.37 کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ گزشتہ روز بھارتی روپیہ کی قدر 1 پیسے گر کر امریکی ڈالر کے مقابلے 84.32 پر بند ہوا تھا۔ مودی سرکار کی مالیاتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں اور اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد یہ صورت حال مزید گھمبیر ہوجائے گی۔ ماہرین کے نزدیک ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ غیر ملکی فنڈز کے مسلسل اخراج اور گھریلو ایکوئٹی میں خاموش رجحان کی وجہ ہے۔ دوسری جانب فاریکس ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کا امریکی فیڈرل ریزرو کا حالیہ فیصلہ عالمی مالیاتی منظر نامے میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے عالمی منڈیوں پر اثر انداز ہونے سے کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ تیزی سے ہوا کرے گا۔ خیال رہے کہ امریکا نے تازہ ترین مانیٹری پالیسی کے تحت اپنی بینچ مارک ریٹ کو 0.25 بیسس پوائنٹس سے کم کر کے 4.5 فیصد سے 4.75 فیصد کی ہدف کی حد تک پہنچا دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل