Friday, November 08, 2024
 

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں بھی فرد جرم عائد نہیں  ہو سکی

 



عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو سماعت کے دوران آج بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان تھا۔   یہ خبر بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم پھر ٹل گئی   اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران ملزمان کی درخواست بریت پر فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے، بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو منگل 12نومبر کو سنایا جائے گا ۔   سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ۔   یاد رہے کہ سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل