Friday, November 08, 2024
 

لبنان؛ اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کے چچا 3 بیٹوں اور پوتے سمیت شہید

 



لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے شہید سربرازہ حسن نصر اللہ کے چچا اپنے 3 بیٹوں اور ایک پوتے سمیت شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیارے نے جنوبی لبنان کے ضلع صور کے قصبے البزوریہ جو حسن نصر اللہ کی جائے پیدائش بھی ہے کے ایک گھر پر بمباری کی جس میں 4 افراد شہید ہوگئے۔ اس گھر کو حسن نصر اللہ کا آبائی گھر بھی کہا جاتا ہے۔ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں حسن نصر اللہ کے چچا، ان کے 3 بیٹے اور ایک پوتا شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ستمبر کے مہینے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ لبنان میں تنظیم کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی بمباری میں اپنے دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ان کے جانشین کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہاشم صفی الدین کو بھی اسرائیل نے ایک حملے میں شہید کردیا تھا۔  حزب اللہ کے ان قائدین کی شہادتوں کے بعد عبوری سربراہ قاسم نعیم کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل