Loading
پنجاب پولیس نے ایس پیز کے جعلی دستخط سے میوزک شو کیلیے این او سی جاری کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تین کلرکس کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے تین کلرک نے ایس پی سیکیورٹی، ایس پی کینٹ کے جعلی دستخط کر کے خط جاری کیا، جس کا انکشاف ہونے پر انہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی سیکیورٹی نے معاملے کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی اطلاع ملنے پر انکوائری کی گئی، جعلی دستخط ثابت ہونے پر قانونی کاروائی کی گئی، مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس پیز کے جعلی دستخط سے میوزک شو کے این او سی کے لیے جعلی خط جاری کیا گیا۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور نوسربازی پر تینوں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت محکمانہ احتساب کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل