Loading
اقوام متحدہ میں پاکستان کو سفارتی سطح پرایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے جہاں پاکستان کی جانب سے پیش کی گئیں چار قراردادیں منظور کرلی گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی میں پاکستان کی پیش کردہ علاقائی تخفیف اسلحہ کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات پر قرارداد پیش کی گئی، جس کو بھی منظور کیا گیا، اسی طرح پاکستان کی علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں پر قابو کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ غیر جوہری ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کی دھمکی کےخلاف مؤثر بین الاقوامی اقدامات کی تکمیل کی قرارداد کو بھی منظور کرلیا گیا۔ مذکورہ قرار داد کو بھی پاکستان نے پیش کیا تھا، جس کواقوام متحدہ کی فرسٹ کمیٹی میں منظور کرلیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل