Friday, November 08, 2024
 

خیبرپختونخوا حکومت اور اساتذہ کے درمیان مذکرات کامیاب،  حکومت نےتمام مطالبات مان لیے

 



  خیبرپختونخوا حکومت اور اساتذہ کے درمیان مذکرات کامیاب،  حکومت نے اساتذہ کے تمام مطالبات منظور کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت اور احتجاجی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ حکومتی نمائندے کے مطابق حکومت نے اساتذہ کے تمام مطالبات منظور کرلیے ہیں جس کا اعلان ‎ کل اساتذہ کے دھرنے میں آکر کیا جائے گا۔  ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی نے مذکرات  کی کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔  واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ کئی روز سے اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پشاور میں دھرنا دیے ہوئے ہیں اور اسکولوں میں تدریسی عمل معطل ہے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل