Loading
تحریک انصاف کی جانب سے ریلی نکالنے پر کار سرکار میں مداخلت کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی ریجن کی جانب سے صوابی جلسے میں شرکت کیلئے جانے والے قافلے کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر اور جنرل سیکریٹری ارسلان خالد سمیت دیگر کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد تحریک انصاف کراچی کے صدر سمیت 12 سے زائد عہدیداروں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل