Loading
اندرون سندھ کے دو تاجروں اور ہوٹل مالک کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تاوان وصول کرنے میں ملوث سندھ پولیس کے انسپکٹر سمیت 6 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ برطرف ہونے والوں میں انسپیکٹر آصف جتوئی، سب انسپیکٹر سیف اللہ گل اور عبدالوحید اور پولیس کانسٹیبل زبیر، زوہیب حسین اور محمود گجر شامل ہیں۔ ایس ایس پی حیدرآباد فرخ علی لنجار نے اہلکاروں کی برطرفی کا آرڈر جاری کردیا۔ انسپکٹر آصف جتوئی، سب انسپکٹر سیف اللہ گل اور کانسٹیبل زبیر نے ہوٹل مالک حبدار چانڈیو کو اغوا کرکے چار لاکھ سے زائد تاوان وصول کیا تھا۔ اسی طرح سب انسپکٹر عبدالوحید پنہور نے کانسٹیبل زوہیب حسین اور محمود گجر کے ساتھ مل کر پرائیوٹ افسران کے ساتھ مل کر اندرون سندھ کے دو تاجروں کو اغوا کیا تھا۔ مغوی تاجروں محمد صالح اور عتیق حیدر سے 19لاکھ سے زائد تاوان وصول کیا گیا تھا۔ ہوٹل مالک کی شارٹ ٹرم کڈنپینگ کا کیس سائٹ تھانے اور تاجروں کی شارٹ ٹرم کڈنپینگ کا کیس کینٹ تھانے پر درج کیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل