Friday, November 08, 2024
 

پشاور میں پرائمری اساتذہ کا اپگریڈیشن کیلئے دھرنا جاری

 



خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ کا اپ گریڈیشن کے لیے دھرنا بدستور جاری ہے اور اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ پشاورمیں پرائمری اساتذہ کے دھرنے سے اساتذہ کی تنظیم کے صوبائی صدر اور کابینہ کے دیگرارکان کی جانب سے پرجوش تقاریر بھی عروج پر ہیں۔ اساتذہ کی تنظیم کے صوبائی صدر عزیز اللہ نے کہا کہ اساتذہ اپ گریڈیشن کا اعلامیہ لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے، اگر حکومت نے مطالبات منظور نہیں کیے تو ہر حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے اورعوام کوتکلیف نہ دینے کی خاطر ایک طرف بیٹھے ہیں، اگر سڑکوں پر آنے کی کال دی تو پورے پشاور کی ٹریفک جام کر کے رکھ دیں گے۔ صوبائی صدر نے کہا کہ اساتذہ متحد ہیں اور دھرنے میں موجود ہیں، جب تک اعلامیہ جاری نہیں کیا جاتا اسکولوں کی بندش برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کارروائی کرتا ہے تو کرے ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل