Friday, November 08, 2024
 

نازیبا واٹس ایپ پیغام بھیجنے والے شخص کو 10 لاکھ جرمانے کی سزا

 



وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا) نے نازیبا واٹس ایپ پیغام بھیجنے والے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نازیبا واٹس ایپ پیغام بھیجنے پر وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار کا بڑا حکم سناتے ہوئے ملزم حسن علی خان لغاری کو ہراسانی کا مرتکب قرار دیا اور ملزم پر دس لاکھ روپے ہرجانہ عائد کر دیا۔ ایوانِ صدر نے بھی فوسپا کے فیصلے کی توثیق کر دی، وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے حکم کے فیصلے کیخلاف ملزم حسن علی خان لغاری کی اپیل ایوان صدر نے مسترد کردی جس کے بعد وفاقی محتسب کا  دس لاکھ روپے  جرمانے کا حکم برقرار رکھا گیا ہے۔ ترجمان وفاقی محتسب برائے ہراسیت کے مطابق سیدہ گلبدن شاہد نے فوسپا میں شکایت درج کروائی تھی، ملزم پر واٹس ایپ پر نازیبا اور نا مناسب پیغامات بھیجنے کا الزام تھا،ملزم نے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔  وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے ملزم کو خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کا مر تکب قرار دیا تھا  جس کی فیصلے کیخلاف ملزم نے ایوان صدر سے رجوع کیا تھا تاہم ترجمان کے مطابق ایوان صدر نے بھی ملزم کی اپیل مسترد کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل