Loading
کراچی سے رائیونڈ اجتماع میں شرکت کیلیے جانے والا نوجوان قصور کے قریب ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار نوجوان نے قصور کے قریب سر باہر نکالا اور پھر بدقسمتی سے وہ پول سے ٹکرا کر چلتی ریل گاڑی سے گر گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کی عمر 24 سال ہے جس کی شناخت محمد ذاکر کے نام سے ہوئی اور واقعہ بھوئے آصل اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ متوفی نوجوان جامعۃ دارالعلوم کراچی سے ساتھیوں سمیت رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کیلیے جارہا تھا۔ ریسکیو حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ریلوے پولیس کے حوالے کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل