Loading
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے سردیوں کیلیے اعلان کردہ بجلی کے پیکج کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیکج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ حکومت کی جانب سے اعلان پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اضافی بجلی پر نہیں براہ راست تمام یونٹس پر بجلی کی قیمت کم کی جائے۔ سردیوں (ونٹر) کا پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی/ نظر ثانی پرحکومت خود سینکڑوں ارب کی بچت کا اعلان کررہی ہے ، تو پھر بنیادی ٹیرف میں کمی کیوں نہیں کی جارہی؟
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل