Friday, November 08, 2024
 

ایف بی آر کو موصول انکم ٹیکس گوشواروں میں 76 فیصد اضافہ

 



فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو ٹیکس دہندگان کی جانب سے ٹیکس ایئر 2024 کے لیے موصول ہونے والے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 76 فیصد اضافے کے ساتھ 52 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ایف بی آر کو ٹیکس ایئر 2024 کے لیے موصول ہونے والے انکم ٹیکس گوشوارے گزشتہ سال کے مقابلے22 لاکھ 56 ہزارزیادہ ہیں۔ ٹیکس حکام نے بتایا کہ 52 لاکھ 15 ہزار 951 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 29 لاکھ 59 ہزار 774 ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے۔ انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ 132 ارب روپے سے زائد ٹیکس بھی جمع ہوا، گوشواروں کے ساتھ  گزشتہ سال کے 77 ارب کے مقابلے میں 71 فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوا ہے۔ مالی سال 2024 کے لیے 20 لاکھ 51 ہزار 962 افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفرظاہر کی اور مجموعی ٹیکس گوشواروں میں ایسے افراد کی شرح 39 فیصد سے زائد ہے۔ ایف بی آر کے مطابق یکم جولائی 2024 سے6 نومبر تک 6 لاکھ 60 ہزارنئے ٹیکس فائلرز کا اندراج ہوا جبکہ گزشتہ سال یکم جولائی سے اب تک 13 لاکھ 46 ہزار نئے ریٹرن فائل ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل