Loading
پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نے خیبرپختونخوا حکومت کے غیر آئینی کام کی نشاندہی کرتے ہوئے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں آئین میں دی گئی تعیناتیوں کی تعداد سے تجاوز ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے۔ اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں انہوں نے لکھا کہ اٹھاریوں ترمیم کے بعد اور آئین کی شق نمبر 130 کلاس نمبر چھ کے مطابق خیبر پختون خواہ اسمبلی میں صوبائی کابینہ کا حجم بشمول وزیراعلی 16 سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے لکھا کہ حالیہ نوٹیفیکیشن کے بعد کابینہ اراکین کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے جو کہ غیر آئینی اور غیر دستوری عمل ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل