Loading
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی چیمئینز ٹرافی کیلئے حکومت نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئینز ٹرافی کیلئے بھارت کے انکار کیلئے پاکستان ذہنی طور پر تیار ہے تاہم ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے منتقل نہیں کرے گا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے، جو کہ ہم پاکستان کو لکھ کے دے چکے ہیں۔ محسن نقوی کا بھارتی میڈیا کے دعویٰ پر ردعمل: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کئی مہینوں نے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان میں نہیں ہوگا اور بھارتی ٹیم نہیں آئے گی۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کسی ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں ہورہا، ذرائع پی سی بی انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ اور حکومت کے جواب کا انتظار کررہے ہیں، اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل