Friday, November 08, 2024
 

افغان بیٹر محمد نبی چیمپئینز ٹرافی کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے

 



افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے سی ای او نصیب خان نے تصدیق کی ہے کہ اسٹار آل راؤنڈ محمد نبی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے بعد ون ڈے کیریئر کو خیرباد کہہ دیں گے۔ سینئیر آل راؤنڈر نے 165 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں افغان ٹیم کی نمائندگی جس میں انکی اوسط 27.3 رہی جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 3 ہزار 549 رنز بنائے اور 171 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ افغان بورڈ کے سی ای او نصیب خان بتایا کہ چند ماہ قبل کرکٹر نے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا اور ہم انکے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کپتان سے تلخ کلامی و میدان چھوڑنے کا واقعہ؛ الزاری جوزف کو بڑی سزا مل گئی اِن دنوں افغان ٹیم سری لنکا کیخلاف شارجہ میں ون ڈے سیریز کیلئے موجود ہے، پہلے میچ میں افغان ٹیم نے فتح سمیٹی تھی جبکہ سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل