Saturday, July 27, 2024
 

سنی دیول کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور بھتہ خوری کی شکایت درج

 



 ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سنی دیول کو ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے لیکن ان کی ٹیم نے اداکار کے شہر سے باہر ہونے پر ان کی حاضری سے معذرت کی ہے۔

فلم پروڈیوسر سارو گپتا نے اداکار پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے 2016 میں ایک فلمی پروجیکٹ کیلئے اداکار کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے لیکن فلم کا آغاز نہ ہوسکا۔

سارو گپتا کے مطابق سنی دیول فلم شروع نہ کرنے کے باوجود ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے اور ’غدر2‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے پروڈیوسر سے رابطہ ختم کردیا ہے۔

پروڈیوسر نے اداکار پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے ان کے معاہدے میں جعلسازی کی ہے اور چالیس ملین روپے کو 80 ملین روپے بنادیا ہے۔

واضح رہے کہ 2000 سے سنی دیول کا شوبز کیریئر بہت زیادہ خراب رہا ہے اور 2023 میں ان کی فلم ’غدر2‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی اور اداکار کو نئی فلمیں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل