Thursday, November 21, 2024
 

اسلام آباد ہائی کورٹ کا وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا حکم

 



چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج روکنے کی درخواست پر سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حکم نامہ جاری کردیا جو کہ 5 صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حکم دےدیا اور کہا کہ مناسب ہوگا کہ مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے، وزیرداخلہ یا پھر کسی اور کو کمیٹی کا سربراہ بنا کر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو انگیج کیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ کمیٹی پی ٹی آئی قیادت کو بیلاروس کے صدر کے دورے کی حساسیت سے آگاہ کرے، کمیٹی میں چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی شامل کیا جائے، عدالت کو یقین ہے کہ جب یہ رابطہ ہو گا تو کچھ نہ کچھ پیش رفت ہوگی۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر داخلہ قانون کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان کا یقینی بنائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل