Thursday, December 12, 2024
 

پی ٹی آئی کا ” انقلاب فروم ہوم “ مہینے میں ایک بار انگڑائی لیتا ہے،عظمیٰ بخاری

 



پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا ” انقلاب فروم ہوم “  مہینے میں ایک بار انگڑائی لیتا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ جیسے ہی ریاست اپنی رٹ قائم  کرتی ہے انقلاب دم دبا کر بھاگ جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کا پی ٹی آئی کا  انقلاب فروم ہوم  مہینے میں ایک بار انگڑائی لیتا ہے۔ بشریٰ بی بی بیچاری نے پہلا انقلاب لیڈ کیا وہ بھی گلے پڑ گیا۔ بشریٰ بی بی کی غیر سیاسی سوچ اور غیر سیاسی فیصلوں نے ان کی پارٹی کو تقیسم کردیا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ  بدقسمتی دیکھیں 26 نومبر کو جو ”جھانسی کی رانی“بن رہی تھیں آج وہ ”منہ چھپائی“کررہی تھیں۔ 23 نومبر کو شوہر کی طرح از خود قوم سے خطاب کرنے والی بشریٰ بی بی آج اچھے بچوں کی طرح خاموش ہیں۔ 24 اور 26 نومبر کو جوشیلے خطاب کرنے والی شریٰ بی بی آج اپنا انقلابی بھاشن پشاور میں چھوڑ آئیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ موروثی سیاست کے خلاف جماعت کی بشری بیگم  کو اپنی بہن اور ترجمان کے ذریعے ساری پارٹی کو چارج شیٹ کرنے کے بعد آج چپ لگ گئی۔ 26 نومبر کو جو ڈی چوک فتح کرنے آئی تھیں آج صحافیوں کے سوالوں پر ایک لفظ نہ بول سکیں۔ آج قوم کو بتاتیں کہ ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل