Thursday, December 12, 2024
 

کراچی؛ منگھوپیر میں گھر سے 6 بچوں کی ماں کی پھندا لگی لاش ملی

 



منگھوپیرگلشن توحید میں واقع گھرسے6 بچوں کی ماں کی گلے میں پھندالگی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کےمطابق منگھوپیرتھانے کےعلاقےگلشن توحید ایازمسجد کے قریب گھرمیں خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہےجسے فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی شناخت 35 سالہ خورشیدہ بیگم زوجہ حسن کے نام سے کی گئی۔   منگھوپیرپولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون 6 بچوں کی ماں تھی اورخاتون کا شوہرایمبرائڈری کا کام کرتا ہے اورہفتے بھرسے بے روز گار ہے، خاتون کا اکثر اپنے شوہرسے خرچے کے پیسے نہ دینے پرجھگڑا ہوا کرتا تھا،خاتون غربت کی وجہ سےکافی پریشان تھی۔ منگھوپیرپولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا،خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کی گئی ہے اورپوسٹ مارٹم کے بعد وجہ موت کا تعین ہوسکے گا تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل