Loading
معروف پاکستانی مصنف، شاعر اور ڈرامہ نگار خلیل رحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں خلیل الرحمان قمر اغوا و ہنی ٹریپ کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے کیس میں مرکزی ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ مرکزی ملزمہ آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو شہادت قلم بند کرانے کیلیے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل