Loading
بھارتی پولیس نے سری نگر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی شہید کے گھر اور دفتر پر چھاپہ مار کر انکی کتب اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک حریت جموں و کشمیر کے دفتر کی بھی تلاشی لی گئی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی شہید کے گھر اور تحریک حریت کے دفتر پر پولیس چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک برس میں 100 سے زائد سیاسی و شہری رہنماؤں کے گھروں پر کارروائیاں کی گئیں۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ سیاسی دفاتر پر چھاپوں کے دوران دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کر لیے جاتے ہیں، 80 سے زائد سماجی تنظیموں کے دفاتر پر چھاپے اور فنڈنگ سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل