Thursday, December 12, 2024
 

آبادی میں اضافے کیلیے ٹوکیو میں انوکھی تجویز؛ ہفتے میں 3 روز چھٹی

 



جاپان کے دارالحکومت میں آبادی میں اضافے کے لیے سرکاری ملازمین کو ہفتے میں 3 دن چھٹی دینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو کی آبادی میں اضافے کے لیے ہفتے میں صرف 4 دن دفاتر کھلے رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 12 کروڑ آبادی والے جاپان میں شرح پیدائش تشویشناک حد تک کم ہے جس میں اضافے کے لیے حکومت کی جانب سے انعامات اور مراعات کے اعلانات بھی کسی کام نہ آسکے۔ جس کے بعد دارالحکومت ٹوکیو میں سرکاری ملازمین کو ہفتے میں 3 روز چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  اس تجویز کو 2025 کے آغاز میں متعارف کرا دیا جائے گا۔ سرکاری دفاتر میں نافذ العمل ہونے کے بعد نجی دفاتر خود ایسا کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اس تجویز سے نہ صرف میاں بیوی کو گھر میں ایک ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا بلکہ ملازم پیشہ خواتین کے بچے پیدا کرنے کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 2023 میں جاپان میں 7 لاکھ 30 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل