Thursday, December 12, 2024
 

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

 



پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ جیسن گلیسپی نے یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ان کے اسسٹنٹ کوچ ٹِم نیلسن کے معاہدے کی توسیع نہ کرنے پر کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ٹِم نیلسن کے معاہدے کی میعاد گزشتہ ماہ دورہ آسٹریلیا کے بعد پوری ہوگئی تھی۔ ان کو رواں برس اگست میں ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ تعینات کیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ کوچ نے بتایا کہ پی سی بی نے انہیں مطلع کیا ہے کہ ادارے کو اب ان کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق جیسن گلیسپی نے بورڈ کو بتایا کہ ان کا جنوبی افریقا نہ جانے کا فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ہے۔ ان کو کل یعنی بروز جمعہ پری ٹیسٹ کیمپ کے لیے جنوبی افریقا پہنچنا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹِم نیسلن کے متعلق فیصلہ کرتے وقت بورڈ نے ان سے مشورہ نہیں کیا جس سے ان کے بورڈ پر عدم اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے جیسن گلیسپی انتظامیہ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں سے مطمئن نہیں تھے۔ اکتوبر میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کے سلیکشن پینل سے ہٹا کر ان کا کردار ’میچ-ڈے اسٹریٹجسٹ‘ تک محدود کر دیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل