Thursday, December 12, 2024
 

ٹرمپ کی ایک اور حیران کن تقرری؛ جوبائیڈن کو ووٹ دینے والی خاتون کو بھی عہدہ دیا

 



امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا کے سربراہ کے طور پر ایک خاتون کی تقرری کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا کے ریڈیو اسٹیشن کی نئی ڈائریکٹر کے نام کا اعلان کردیا۔ اس اہم عہدے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی نظرِ انتخاب کیری لیک پر ٹھہری ہے جو سابق نیوز اینکر ہیں۔ بعد ازاں سیاست میں قدم رکھا۔ کیری لیک نے 2020 میں بائیڈن کو ووٹ دیا تھا البتہ وہ 2022 میں ریپبلکن کی گورنری کے لیے بھی امیدوار تھیں لیکن انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔    یاد رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے تاہم ابھی وہ اپنی کابینہ کی تشکیل میں مصروف ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی نئی انتظامیہ کے لیے جن امیدواروں کا انتخاب کیا ہے ان میں فوکس نیوز کے دو اینکرز بھی شامل ہیں۔ اب تک اعلان کیے گئے تقریباً تمام ہی امیدوار ٹرمپ کے حامی اور وفادار رہے ہیں جب کہ ٹرمپ نے دو سمدھیوں کو بھی اہم عہدے دیے ہیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل