Thursday, December 12, 2024
 

72 سال کی عمر میں شکتی کپور کا حیران کن فٹنس راز سامنے آگیا

 



بالی ووڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔  حالیہ ایک انٹرویو میں 72 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ روزانہ 35,000 قدم چلتے ہیں، جو ان کے صحت مند طرزِ زندگی کا حصہ ہے۔ شکتی کپور کا یہ معمول تقریباً 25 کلومیٹر چلنے کے برابر ہے، جس سے اندازاً 2000 سے 2500 کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں۔ یہ عادت دل کی صحت کو بہتر بنانے، پھیپھڑوں کی صلاحیت بڑھانے، اور ذہنی تناؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سطح کی جسمانی سرگرمی بزرگوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ روزانہ اتنا زیادہ چلنے سے جوڑوں اور پٹھوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، جس سے گھٹنے کا درد، شِن اسپلنٹس اور دیگر مسائل پیدا ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ طویل واک کے دوران مناسب ہائیڈریشن اور غذائیت کا خیال نہ رکھنے سے ڈی ہائیڈریشن یا مسلز میں کھچاؤ ہو سکتا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ شکتی کپور کی فٹنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا، "یہ عادت نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی سکون فراہم کرتی ہے، اور مجھے خود کو بہتر محسوس کرنے میں مدد دیتی ہے۔"  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل