Loading
امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر طیارہ ہائی وے پر دوڑتی گاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جڑواں انجن والے چھوٹے طیارے نے وکٹوریہ ریجنل ہوائی اڈے سے صبح 10 بجے کے قریب اڑان بھری تھی۔ نجی ملکیت والا چھوٹا طیارہ اُڑان بھرنے کے بعد تقریباً پانچ گھنٹے تک فضا میں پرواز کرتا رہا اور پھر ہائی وے پر اترنے کی کوشش کی۔ اس کوشش کے دوران طیارہ ہائی پر تین گاڑیوں پر گر کر دو ٹکڑے ہوگیا اور جہاز کا ملبہ شاہراہ پر بکھر گیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔ امدادی کاموں کے دوران چار افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ایک زخمی کی حالت نازک ہے جو شاید پائلٹ ہے۔ اسے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز زخمی کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حادثے کے شکار چھوٹے طیارے میں صرف پائلٹ موجود تھا جب کہ ہائی وے پر زخمی ہونے والے دیگر تین افراد کار سوار تھے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ وکٹوریہ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن تحقیقات شروع کر دیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل