Loading
جمعیت علما اسلام نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے بات چیت شروع کرنے کا مطالبہ کیا اور عندیہ دیا ہے کہ اگر ہم اسلام آباد آئے تو پھر آپ کی گولیاں ختم ہوجائیں گی مگر ہم واپس نہیں جائیں گے۔ سینیٹ اجلاس میں جمیعت علما اسلام کے رکن سینٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جے یو آئی ہی 2018کے الیکشن کے خلاف تحریک چلارہی تھی، جو کام پی ٹی آئی سے کروائے گئے وہی آج کی حکومت سے کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر مذاکرات کی بات کررہی تو آپ اس کو طعنے کیوں دے رہے ہیں، کوئی بھی سیاسی حکومت اپنے اختیار میں نہیں ہوتی۔ مولانا عبد الواسع نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم پاس کروائی گئی لیکن مدارس والی ترمیم ابھی تک وہیں پر ہے، ہمیں پہلے بھی کہا جاتا تھا آپ کے ساتھ دھوکا ہوگا، پارلیمنت کے طے شدہ بل پر آپ دھوکہ دے رہے ہیں تو پی ٹی آئی آپ پر کیسے یقین کرلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا وہی حال ہوگا جو پی ٹی آئی کا ہورہا ہے، وہ اس لئے ان کو جیلوں میں ڈالتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں ہمارے کاندھوں پر بیٹھ کر آتے ہیں اور آنکھیں بھی ہمیں دکھاتے ہیں۔ مولانا عبد الواسع نے عندیہ دیا کہ اگر مدارس کیخلاف یہ ہی سلسلہ جاری رہا تو ہم اسلام آباد آئیں گے، پھر آپ کی گولیاں ختم ہوجائیں گی مگر ہم واپس نہیں جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل