Loading
شارجہ ائیرپورٹ پرپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کے ملازم نے ایمان داری کا مثالی اقدام کرتے ہوئے مسافرکے رہ جانے والے ہزاروں درہم اوراہم دستاویزات واپس لوٹا دیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز پرایک مسافر اپنا پرس جہازپر بھول گئے، پرس میں تقریبا 15 ہزار درہم سمیت ضروری کاغذات موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کے کیبن کی صفائی کے دوران پی آئی اے کے ملازم اسامہ خان کونقدی اور پرس سمیت ضروری کاغذات ملے اور پی آئی اے ملازم نے فی الفور پیشہ وارانہ اقدام کرتے ہوئے مسافر کو بروقت اطلاع دی۔ ترجمان نے بتایا کہ قومی ائیرلائن کے ملازم نے ائیرپورٹ پرموجود گراؤنڈ ہینڈلنگ ٹیم کی موجودگی میں تمام رقم اورپرس مسافر کے حوالےکیا اور مسافر نے پی آئی اے عملے کی ایمان داری اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ایمان داری اور با اعتمادی کے ایسے اقدامات سے پی آئی اے پر مسافروں کے اعتماد کو خوب تقویت ملتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل