Loading
پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کی 76 ویں میٹنگ 18 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی ، وفاقی دارالحکومت کے مقامی ہوٹل میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کیساتھ مختلف امور پر فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ ایجنڈے کے مطابق 9 نومبر کو منعقدہ 75ویں میٹنگ کے منٹس کی تصدیق ہو گی، آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے پیش رفت اور تیاریوں پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن منصوبوں کا جائزہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ پی سی بی ورک ریگولیشنز 2024 میں مجوزہ ترامیم پر غور کرتے ہوئے ممکنہ تبدیلیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں کسی بھی اضافی امور کو شامل کیا جا سکتا ہے، پاکستان کرکٹ کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے اور چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ کے انعقاد کیلیے اس میٹنگ کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل