Sunday, December 15, 2024
 

وزیراعظم کا یونانی جزیرے کے قریب کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

 



وزیراعظم  شہباز شریف نے یونان میں جزیرے کے قریب پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ انسانی اسمگلر ایک ایسا  ظالم مافیا ہے جو کہ غریب عوام کو جھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ ایک اندوہناک جرم ہے جس کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور  ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلر ایک ایسا  ظالم مافیا ہے جو کہ غریب عوام کو جھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔ وزیر اعظم  نے وزیر داخلہ محسن نقوی  کو واقعے کی انکوائری کی رپورٹ جلد ازجلد پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسے افراد کی شناخت کی جائے اور ان کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ وہ ایسے قبیح فعل  کو نہ دہرائیں، ایسے واقعات کے مستقبل میں تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں. خیال رہے کہ گزشتہ روز یونان کے جنوبی جزیرے گیودوس میں مہاجرین کو لے کر جانے والی لکڑی کی بنی ایک کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ یونان کے کوسٹ گارڈز نے کہا تھا کہ اب تک 39 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، جن میں سے اکثریت پاکستانیوں کی ہے اور انہیں دوسرے جزیرے کریٹے منتقل کردیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل