Loading
تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرخان کے ایمرجنسی وارڈ سے ای سی جی مشین چوری کرنے کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔ ای سی جی مشین و لیڈز چوری ہونے پر تھانہ گوجرخان میں چوری کا مقدمہ ایم ایس ڈاکٹر سرمد حسین کیانی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں ایم ایس نے درخواست کی ہے کہ نامعلوم چور کو گرفتار کرکے سرکاری مشین برآمد کروا کر قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس کے مطابق چوری کی جانے والی ای سی جی مشین کی قیمت دو لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، مقدمہ درج کرکے تفتیش میں مصروف ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل