Sunday, December 15, 2024
 

چند گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے شام 60 حملے، شامی وزیراعظم کی سخت مذمت

 



مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست نے شام پر 60 سے زائد حملے کیے ہیں. غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم نے شام پر چند گھنٹوں میں ان تازہ ترین اسرائیلی حملوں کو رپورٹ کیا۔ برطانیہ میں موجود تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران شام کی سرزمین پر 60 سے زائد حملے کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کی شام 5 گھنٹے سے بھی کم وقت میں شام کے فوجی ٹھکانوں پر 61 میزائل داغے۔ یاد رہے کہ اسرائیل کی شام پر جارحیت کا یہ  سلسلہ تقریبا ایک ہفتہ قبل باغی افواج کی جانب سے ملک کے صدر بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ کیے جانے کے بعد شروع ہوا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل