Loading
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ریاض پہنچ گئے جہاں ان کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال اور سعودیہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 2034 کی فیفا کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے فٹبال ورلڈ کپ 2034 کے حوالے سے سعودی عرب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 نے ترقی و خوشحالی کی تاریخ رقم کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد دوست اسلامی ملک ہے اور ہر پاکستان کو اس دوستی پر ناز ہے، سعودی عرب میں ہمیشہ بہت پیار اور خلوص ملتا ہے۔ سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، دورہ سعودی عرب کے دوران آپ کی اہم ملاقاتوں کے حوالے سے باہمی تعلقات میں مزید آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل