Loading
بھارتی اداکارہ اور کامیڈی شو کی جج ارچنا پورن سنگھ کا یوٹیوب چینل اپنے لانچ کے پہلے دن ہی ہیک ہوگیا۔ اپنی ورسٹائل مزاحیہ اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی بھارتی اداکارہ ارچنا سنگھ نے وی لاگنگ کی دنیا میں قدم ہی رکھا تھا کہ ان کا یوٹیوب چینل پہلے ہی دن ہیک کرلیا گیا، جس پر اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ اپنی پریشانی شیئر کی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل کے ہیک ہونے کی اطلاع ارچنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرکے دی، جس میں انھوں نے اس ناخوشگوار واقعے کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Archana Puran Singh (@archanapuransingh) ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کل ہی میں نے اپنا نیا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا اور آپ لوگوں نے اتنا پیار دیا کہ چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز آگئے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کل رات تقریباً 2 بجے میرے یوٹیوب چینل کو کسی نے ہیک کرلیا ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ابھی تک سمجھ نہیں آرہا کیونکہ وہ مکمل طور پر ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔‘‘ ارچنا نے اپنی ویڈیو میں خوشی اور مایوسی کا ملاجلا اظہار کیا۔ انہوں نے مداحوں کے پیار اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چینل کو دوبارہ لانچ کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل