Loading
گجرات: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے مدرسہ رجسٹریشن بل پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہا اور افہام و تفہیم سے مسئلے کے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ اس موقع سے مولانا فضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔‘ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیریت دریافت کرنے اور رابطہ کرنے پر چوہدری شجاعت حسین کاشکریہ بھی ادا کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل