Monday, December 23, 2024
 

کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، نوجوان زخمی

 



شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے ایوب شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے ایک شخص جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا ۔متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 47 سالہ بلال کے نام سے کی گئی جبکہ 22 سالہ زخمی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری جانب ڈیفنس میں کورنگی روڈ اختر کالونی سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ عبدالمالک کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل