Monday, December 23, 2024
 

کوئٹہ میں چند گھنٹوں کے دوران 2 دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

 



کوئٹہ کے مختلف مقامات پر دو دستی بم حملے ہوئے جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشکے ایم 8 روڈ پر ترقیاتی کام کرنے والے ڈمپر پر نامعلوم افراد نے آئی ڈی بم سے حملہ کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے سے ڈمپر کو نقصان پہنچا تاہم اس پر سوار افراد محفوظ رہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب روڈ پر قائم حجام کی دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم کا حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل