Loading
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان سے مذاکراتی کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی اور کل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا بانی پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی ممبران نے ملاقات کی ملاقات میں اسد قیصر، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے آج مذاکرات کی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا ایک دور مکمل ہوچکا ہے جس میں حکومت نے پی ٹی آئی سے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا تھا اور مزید بات چیت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل