Loading
صائم المصطفے صائم واٹس اپ (0333-8818706) فیس بک (Saim Almustafa Saim) علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ: دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔ اول تاریخ پیدائش دوم نام سے! اول طریقہ تاریخ پیدائش: مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔ ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے: 1+2+7+1+9+9=29 29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔ 11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1) تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔ گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔ اور طریقہ دوم میں: سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔'' حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے: 1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 ) گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔ اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا: (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا! علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ پیر23تا 29 دسمبر 2024 پیر 23 دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ چار بار 2 کی تکرار ٹھیک نہیں ہے۔ گھر کی فکریں گھیر سکتی ہیں۔ والدہ کی صحت کا خیال رکھیں۔ اپنے معدے کا بھی خیال رکھیں۔ حد سے زیادہ حساسیت کا لازمی نتیجہ جذبات کی ٹوٹ پھوٹ ہے۔ اداسی ہے خود کو سنبھال کے رکھیں۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،2،3،5،6 اور7خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف اور ض ہے تو آپ کے لئے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔ آج کا صدقہ: کسی کی غلطی معاف کرنا بھی صدقہ ہے۔ 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا آج کا وردِخاص،’’یارحیم، یارحمٰن، یااللّہ‘‘ 11 بار، اول وآخر ایک بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے کم از کم 11 بار لکھیں پھر اثرات ملاحظہ کیجیے! منگل 24دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد 8 ہے۔ منگل کے روز 8 کا متحرک ہونا ٹھیک نہیں کیوںکہ منگل غصہ، تیزی اور جارحانہ مزاج لاتا ہے جب کہ 8 اس کی راہ میں رکاوٹ لاتا ہے۔ مستقل مزاجی، جم جانا، ڈٹ جانا، تاخیر ہورہی ہو تو صبر سے کام لینا ہی واحد حل ہے ورنہ نقصان ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،6،7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ع،ز یا ذ ہے تو آپ کے لئے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور9 خصوصاً 5 یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لئے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔ آج کا صدقہ: صبروتحمل کو مضبوطی سے تھامیں، آپ کی آزمائش کا دن ہے۔ غصہ پی جائیں، یہ بہترین صدقہ اور تدبیر ہے۔ 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ آج کا وردِخاص،’’یاغفار، یاستار، استغفراللّہ العظیم‘‘ 13 بار اول وآخر1 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنے سے نتائج سو فی صد آپ کے حق میں ہوں گے! بدھ 25 دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد5 ہے۔ بہت شان دار دن ہے اگر آپ سفر، مطالعہ، احتساب، معاہدہ یا کوئی وعدہ لینا دینا چاہتے ہیں، کسی سے رابطہ چاہتے ہیں تو آج کا دن ساتھ دینے کو تیار ہے۔ ایک نرم و شگفتہ پھول کی خوشبو کا احساس ہوسکتا ہے۔ کچھ ایسا سیکھنے اور جاننے کو مل سکتا ہے جو اس سے قبل اوجھل تھا۔ 1،2،5،6،7 اور9 خصوصاً 1کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4 اور8 خصوصاً 8 یا پیدائش کا دن ہفتہ یا نام کا پہلا حرف ح،ض یا ف ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔ آج کا صدقہ: ہوسکتا ہے کوئی آپ سے اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہو ایسا ہو تو درگزر سے کام لینا بھی صدقہ ہے۔ زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے۔ تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص،’’یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللّہ‘‘ 5 بار اول و آخر 1 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ ان اسمائے الٰہیہ کو 5 بار لکھنا آپ کے لیے سعادتوں کے دروازے سو فی صد کھول دے گا۔ جمعرات 26دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد 4 ہے۔ حالات الٹے ہوسکتے ہیں، 4 کا عدد ایسے مسائل کا حل نکالتا ہے جس کے بارے میں مایوسی ہوچکی ہو اور ایسی ناکامی سے بھی دوچار کرسکتا ہے کہ جس کا گمان بھی نہ تھا۔ اپنے آپ کو الرٹ رکھیں اور صدقہ لازم دیں، یہی روحانی حل ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،5 اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف د،م یا ت ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔ آج کا صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص، سورۂ فاتحہ کی تین بار تلاوت یا ’’یاقدوس، یاوھابُ، یااللّہ‘‘ 3 بار اول و آخر 1 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔ اللّہ کے ان پاک ناموں کو تین بار لکھیں! جمعہ 27 دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد 8 ہے۔ 8 کا عدد تقاضا کرتا ہے کہ اپنے اندر مستقل مزاجی اور ثابت قدمی لائیں اگر آپ جلدبازی سے ایک قدم اٹھائیں گے تو دس قدم پیچھے جائیں گے یا کسی گڑھے میں گریں گے۔ ٹھہراؤ اور سوچ بچار کے لیے ایک معاون دن ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،6،7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ع،ز یا ذ ہے تو آپ کے لئے بہتری کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش1،5 اور9 کا عدد خصوصاً 5 یا پیدائشی دن بدھ یا جن کے نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔ آج کا صدقہ، کسی سے میٹھے بول اور نرم لہجہ بھی صدقہ ہے۔ 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص، سورۂ کہف ایک بار اور ’’یاودود، یامعید، یااللّہ‘‘ 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔ اول و آخر ایک بار درودشریف لازمی پڑھ لیں۔ ان اسمائے الٰہی کو تین بار لکھیں! ہفتہ 28 دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد 2 ہے۔ مالی اتار چڑھاؤ ہوسکتا ہے۔ زمین سے منسلک کاموں میں کچھ بہتری کا امکان ضرور ہے لیکن دل پر بوجھ اور دباؤ کو حاوی نہ ہونے دیں۔ بعض اوقات بنا کسی ظاہری وجہ کے انسانی مزاج میں ایسی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، صدقہ دیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1،3،4،5،8 اور9 خصوصاً4 کا عدد یا پیدائشی دن اتوار یا نام کا پہلا حرف د،م یا ت ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائشی دن جمعہ یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔ آج کا صدقہ: صبر اور خاموشی بہترین تدبیر ہے۔ لمبے عرصے کی منصوبہ بندی کے لیے سازگار وقت ہے۔ 80 یا 800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے، سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص، کمی رزق کی ہو، سکون کی ہو یا راحتوں کی ہو اس وردخاص کو اپنالیں ان شاء اللّہ بند دروزاے کھل جائیں گے،’’یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللّہ‘‘ 8 بار اول و آخر 1 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔ تین بار لکھنا اس کے فوائد کو کئی گنا بڑھادے گا۔ اتوار 29 دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد 5 ہے۔ کسی حکومتی انتظامی فرد سے رابطے اور ملاقات کے لیے موزوں دن ہے، سفر اور کہیں میل ملاقات کا ارادہ ہے تو بہتر دن ہے کچھ پڑھنے اور سیکھنے کے لیے بھی حالات سازگار ہوسکتے ہیں۔ آپ کسی ادارے کے منتظم ہیں تو آپکی صلاحیتوں کی داد دی جائے گی۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،5،6،7 اور9 خصوصاً 1 کا عدد یا جن کا پیدائشی اتوار ہے یا نام کا پہلا ا،ی یا غ ہے تو آپ کے لئے ایک اچھے دن کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4 اور8 خصوصاً 3 عدد یا جن کا پیدائشی دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔ آج کا صدقہ: 13یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔ آج کا وردِخاص،’یاحی، یاقیوم، یااللّہ‘‘ 13 بار اول و آخر 1بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنا بہتر ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل