Loading
ڈیفنس قیوم آباد کی رہائشی حاملہ خاتون پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ جناح اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد بی ایریا کی رہائشی خاتون پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس عدیل افضال نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 22 سالہ ثناء کےنام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ ثنا 6 ماہ کی حاملہ تھی جبکہ بلڈ پریشر کی مریضہ تھی جس کی حالت بگڑنے پر اس کے اہلخانہ پہلے خاتون کو قیوم آباد چورنگی کے قریب قائم نجی اسپتال لے جسے وہاں سے دوسرے کسی اسپتال لے گئے جہاں سے انھیں جناح اسپتال لیجانے کا کہا گیا اور جب ثنا کو جناح اسپتال لیجایا جا رہا تھا تو وہ دوران سفر ہی دم توڑ گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے ابتدائی رپورٹ وجہ موت طبعی قرار دی ہے۔تاہم، پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل