Monday, December 23, 2024
 

فیروز خان کی دوسری اہلیہ زینب کے ساتھ لڑتے ہوئے ویڈیو وائرل

 



پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے درمیان طلاق کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔  حال ہی میں ڈاکٹر زینب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر فیروز خان کو باکسنگ کے دوستانہ میچ میں ہراتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں موجود سب ٹائٹلز کے مطابق، یہ میچ فکس تھا اور پہلے سے طے تھا کہ ڈاکٹر زینب ہی جیتیں گی۔  ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر زینب نے کہا:"میں اپنے شوہر کے ساتھ اچھی یادیں اکٹھی کر رہی ہوں اور ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔"         View this post on Instagram                       A post shared by Dr Zainab Feroze (@drzainabfk) تاہم، اس ویڈیو کے باوجود سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان علیحدگی کی چہ میگوئیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ یاد رہے کہ فیروز خان نے پہلی شادی 2018ء میں علیزا سلطان سے کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ تاہم، یہ شادی 2022ء میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس کے بعد، فیروز خان نے جون 2024ء میں ڈاکٹر زینب فیروز سے دوسری شادی کی، جو کہ ایک ماہرِ نفسیات ہیں۔ لیکن ان کی دوسری شادی بھی مسلسل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل