Monday, December 23, 2024
 

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں استحکام

 



ین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں پیر کے روز مستحکم رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت  بغیر کسی تبدیلی کے 2622ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 273400روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 234396روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل