Loading
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پاور شیئرنگ کے تحریری معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا صرف کمیٹی کمیٹی کھیلی جا رہی ہے۔ گورنرپنجاب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پاور شیئرنگ معاہدہ ہوا جس پر عمل نہیں ہو رہا جبکہ پیپلز پارٹی اتحادی حکومت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ن لیگ کو سوچنا چاہیے کہ اس کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے پہلے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں رگڑا لگا اب ن لیگ کی باری ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر سے نوجوان زرمبادلہ لا رہے ہیں جبکہ ایک عرصے سے انٹرنیٹ کو سست کیا گیا ہے پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو پہلے سے تیز کیا جائے اور اگر سسٹم لپیٹا گیا تو نقصان صرف پیپلز پارٹی کا نہیں بلکہ سب کا ہو گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل