Monday, December 23, 2024
 

کراچی؛ منگل اور بدھ کو تیز ہوائیں چلنے، سردی میں اضافے کی پیش گوئی

 



محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دوروز کے دوران شہرمیں معمول سے تیزشمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں،جن کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل اوربدھ کو شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، شمال مشرقی بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے، پیر کو شہر کا کم سے کم پارہ 12 جبکہ زیادی سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں سردی کی لہر جبکہ تھرپارکر اور عمرکوٹ میں شدید سردی کی لہر آئندہ کئی روز تک برقراررہ سکتی ہے، اس دوران دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں 2 تا 5 ڈگری معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل