Thursday, December 26, 2024
 

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی، عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی

 



پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی، بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران مذاکرات کے پہلے دور میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں  بریفنگ دے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے 5 ارکان عمران خان سے ملاقات کے لیے  اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔ اڈیالہ جیل پہنچنے والوں مین عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل