Loading
آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس لاہور نے ڈیفنس کے علاقے میں ایلیٹ کلاس گھروں میں وارداتیں کرنے والے تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ او سی یو ڈیفنس نے خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار کر کے 8 کروڑ 88 لاکھ روپے برآمد کیے ہیں جن کی شناخت کرن امانت، آصف علی اور جاوید کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے 200 تولہ سونا، ڈائمنڈ جیولری، قیمتی گھڑیاں اور نقدی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمہ کام کرنے کے بہانے ایلیٹ کلاس گھروں میں ملازمت اختیار کرتی اور موقع ملتے ہی اپنے ساتھیوں سمیت واردات کرکے فرار ہو جاتی۔ ملزمان کا نقب زنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی او سی یو عمران کشور نے بتایا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،آئی ٹی ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی اور بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کے مطابق لاہور پولیس کی بہترین حکمت عملی سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، منظم جرائم کا خاتمہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی اولین ترجیح ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل