Friday, December 27, 2024
 

ایسی انڈین فلم جو عوام کے چندے سے بنی اور کروڑوں کا بزنس کیا

 



بنگلور: بھارتی سینما میں ایک تاریخی سنگ میل، کنڑ فلم "لوسیا" نہ صرف شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوئی بلکہ اپنی منفرد کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے پروڈکشن کے لیے درکار تمام رقم عوام سے حاصل کی۔  پون کمار کی لکھی اور ڈائریکٹ کی گئی یہ فلم بھارت کی پہلی کراؤڈ فنڈڈ فلم تھی، جس کی لاگت عوام کے تعاون سے صرف 50 لاکھ روپے میں پوری ہوئی۔ منفرد کہانی، شاندار کامیابی "لوسیا" 6 ستمبر 2013 کو ریلیز ہوئی اور جلد ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہو گئی۔ فلم کی کہانی ایک تھیٹر اسسٹنٹ نکی کے گرد گھومتی ہے، جو بےخوابی کا شکار ہے۔ ایک خاص گولی کھانے کے بعد، وہ خواب اور حقیقت کے بیچ الجھ جاتا ہے، اور یہ سنسنی خیز پلاٹ شائقین کو آخر تک باندھے رکھتا ہے۔ "لوسیا" کے لیے رقم 100 سے زائد افراد کی جانب سے فراہم کی گئی، جنہوں نے 10 دن کے اندر 70 لاکھ روپے کا بجٹ مکمل کیا۔ فلم نے 3 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے نہ صرف اپنا خرچ نکالا بلکہ شراکت داروں کو منافع بھی دیا۔ فلم کی پہلی نمائش لندن انڈین فلم فیسٹیول میں 20 جولائی 2013 کو ہوئی، جہاں اسے آڈینس چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بعد ازاں، فلم فیڈریشن آف انڈیا نے "لوسیا" کو 2013 کے آسکر کے لیے بھارتی انٹری کے طور پر شارٹ لسٹ کیا۔ "لوسیا" کو بھارت میں کراؤڈ فنڈنگ کے ایک کامیاب ماڈل کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس فلم کا میوزک پورنا چندر تیجسوی نے کمپوز کیا، جبکہ سینماٹوگرافی سدھارتھ نونی نے کی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل