Saturday, December 28, 2024
 

خیبرپختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو انشورنس ٹریبیونل کے اختیارات کی منظوری

 



وفاقی کابینہ نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور وفاقی وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر خیبر پختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو انشورنس ٹریبیونل کے اضافی اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریونیو ڈویژن کی سفارش پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2024 میں  بینکنگ کمپنیز کے حوالے سے ترامیم کی منظوری دے دی گئی- وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور موسمیاتی کوآرڈینیشن کی سفارش پر کاربن مارکیٹ میں تجارت کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائینز کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے معزز پشاور ہائی کورٹ کے احکامات اور وفاقی وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو انشورنس ٹریبیونل کے اضافی اختیارات تفویض کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل