Saturday, December 28, 2024
 

کرم سے متعلق گرینڈ جرگے کا دوبارہ آغاز

 



ضلع کُرم کے حوالے سے گرینڈ جرگے کا آج دوبارہ اغازہو گیا۔ جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز معاہدے پردستخط نہیں ہوسکے تھے۔ دونوں فریقین معاہدے کے متعدد نکات پر متفق ہیں۔ جرگے کے ایک رکن کے مطابق ضلع کُرم سے بھاری اسلحہ جمع کرکے حکومت کے حوالے کرنے کے مطالبے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ایک فریق بھاری اسلحہ جمع کرنے کے مطالبے پر علاقہ عمائدین سے بار بار مشاورت کے باوجود فیصلے پر نہیں پہنچ رہا۔ مزید پڑھیں: امید ہے کرم میں فریقین ایک دو دن میں معاہدے پر دستخط کردیں گے، بیرسٹر سیف گزشتہ روز کوہاٹ فورٹ میں ہونے والے جرگے میں مختلف نکات پر تبادلہ خیال ہوا۔ جرگے کی سربراہی کمشنر کوہاٹ معتصم باآللہ کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  جب تک بھاری اسلحہ موجود ہے روڈ کھولنا بڑا رسک ہے۔ ضلع بھر میں ہیلی کاپٹرسروس جاری ہے۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات اور دیگر سامان ضلع کُرم پہنچایا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل